پاکستان نیوز پوائنٹ
کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اینٹی ٹیرف سیاسی اشتہار کے معاملے پر ذاتی طور پر معافی مانگ لی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارک کارنی نے بتایا کہ انہوں نے اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ کو اشتہار نشر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی، تاہم اشتہار کے نشر ہونے پر انہوں نے صدر ٹرمپ سے براہِ راست معذرت کرلی۔ مارک کارنی نے جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک سربراہی اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے عشائیے کے موقع پر معافی مانگی، جو جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے دیا گیا تھا۔ کینیڈین وزیرِاعظم نے مزید بتایا کہ اشتہار نشر ہونے سے پہلے انہوں نے ڈگ فورڈ کے ساتھ اس کا جائزہ لیا تھا اور مخالفت کی تھی، لیکن اس کے باوجود یہ اشتہار آن ایئر ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اشتہار ڈگ فورڈ نے تیار کروایا تھا، جو ایک قدامت پسند رہنما ہیں اور جنہیں اکثر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت دی جاتی ہے۔ اشتہار میں سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کا ایک بیان شامل تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ “ٹیرف سے تجارتی جنگیں اور معاشی تباہی جنم لیتی ہیں”۔ اس اشتہار کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی مصنوعات پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور تجارتی مذاکرات روک دیے تھے۔جنوبی کوریا سے روانگی کے موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی مارک کارنی سے ملاقات “بہت خوشگوار” رہی، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی مزید…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑ نے آپریشن غضب للحق پر اپ…
پاکستان نیوز پوائنٹ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب جنگ…