پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین کی نئی دستاویزات میں قابل اعتراض تصویر سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو سے گواہی دینے کا مطالبہ کردیا۔برطانوی وزیراعظم نے شاہی خاندان کے فرد اور سابق شہزادے اینڈریو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوکر گواہی دے۔ کئیر اسٹارمرنے یہ مطالبہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کی قابل اعتراض تصاویر سامنے آنے پر کیا جو بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کی نئی فائلز جاری ہونے پر سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرم جیفری ایپسٹین کے متاثرین کو ترجیح دینی چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریو کی سابق اہلیہ سارہ فرگوسن نے جیل سے رہائی پر جیفری ایپسٹین کو شادی کی پیش کش کی تھی۔اس کے علاوہ امریکا میں برطانیہ کےسابق سفیر پیٹرمینڈلسن کی مبینہ طور پرجیفری ایپسٹین کے گھرپرقابل اعتراض تصویر بھی سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق نئی ریلیز میں 2 ہزار سے زائد ویڈیوز اور ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر شامل ہیں۔دستاویزات میں متاثرہ افراد کی شناخت چھپانے کیلئے کچھ حصے ایڈیٹ کیے گئے ہیں جبکہ اہم شخصیات اور سیاست دانوں کےنام نہیں چھپائےگئے۔جیفری ایپسٹین پرکم عمرلڑکیوں کےجنسی استحصال اور عالمی اشرافیہ سے تعلقات رکھنےکے سنگین الزامات تھے۔جیفری ایپسٹین2019 میں امریکی جیل میں مردہ پایا گیا تھاجس کی موت آج تک معمہ بنی ہوئی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کی آسٹریلیاء کے خلاف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دو دنوں میں آپریشن کے دوران فتنہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بلوچستان میں دہشت گردانہ واقعات کی…