اردو نیوز اپڈیٹس

ڈونلڈٹرمپ اسرائیلی اثرورسوخ کے باعث کمپرومائزڈ ہیں ایپسٹین فائلز میں انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اور دیگر سے متعلق مزید خفیہ دستاویزات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی اثر و رسوخ کے باعث ‘کمپرومائزڈ’ (زیر اثر) ہیں۔ امریکی محکمہ انصاف نے جیفری ایپسٹین کے خلاف تحقیقات سے جڑے 30 لاکھ صفحات جاری کیے ہیں، تازہ دستاویزات میں 2 ہزار ویڈیوز اور ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ تصاویر شامل ہیں، بعض مواد چھپایا گیا ہے اور بعض صفحات بالکل سیاہ ہیں۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی تفتیش پر مشتمل دستاویزات میں ای میلز، ایپسٹین کی جائیدادوں کی تفصیلات اور نیویارک کے قید خانے میں اس کی موت سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔دستاویزات میں امریکی عہدیداروں پر غیر ملکی اثر و رسوخ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں اسرائیل، روس اور متحدہ عرب امارات کے نام شامل ہیں جب کہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض ممالک امریکی سیاسی و مالی حلقوں پر اثر انداز ہونےکی کوشش کرتے رہے ہیں۔دستاویزات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ وہ اسرائیلی اثر و رسوخ کے باعث ‘کمپرومائز’ ہوگئے۔ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنرکو ٹرمپ انتظامیہ کا اہم کردار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ ایپسٹین کے روابط امریکی اور اتحادی انٹیلی جنس اداروں سے تھے اور وہ اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک کے قریب رہا اور جاسوسی کی تربیت حاصل کی۔خیال رہےکہ ایپسٹین پرکم عمرلڑکیوں کے جنسی استحصال اور عالمی اشرافیہ سےتعلقات رکھنے کے سنگین الزامات تھے۔ ایپسٹین2019 میں امریکی جیل میں مردہ پایا گیاتھاجس کی موت آج تک معمہ بنی ہوئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

7 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

7 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

7 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

7 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

7 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

8 hours ago