پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ اور مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد، دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات میں تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے نو تعینات سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر راجح تامی البقمی کو مبارکباد دی اور سعودی سفیر کی سفارتی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حالیہ برسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا، وسیع کرنے کے لیے موجودہ ادارہ جاتی مکینزم کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کےعزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ‘ اور ’مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد‘ دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات میں تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، یہ دونوں معاہدے علاقائی امن و سلامتی کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ شہیدِ مِلّت، نوابزادہ لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی آج منائی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان نےکہا ہے کہ امن کےعزم کو پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر نام لیے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا…