اردو نیوز اپڈیٹس

سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر خوارجی زاہد گل ہلاک ہوگیا۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق خوارجی گل بہادر گروپ سے تھا اور وہ پرانی کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کا مرکزی ماسٹر مائنڈ تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق زاہد گل دہشت گردی کے متعدد سنگین واقعات میں سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔زاہد گل نے حملے میں استعمال ہونے والی بارود سے بھری خودکش گاڑی کی خود رہنمائی کی تھی۔ وہ بلی تنگ بینک ڈکیتی میں بھی ملوث تھا، جس میں 60 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔ ڈکیتی کی رقم بکاخیل اور جانی خیل میں بنوں کی دہشت گرد تشکیلوں میں تقسیم کی گئی تھی۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کوہاٹ میں متعدد خودکش حملہ آوروں کی ترسیل میں بھی ملوث رہا۔ دو ماہ قبل وہ نئی کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کے لیے بھی ایک خودکش حملہ آور لایا تھا، تاہم یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق زاہد گل کے اگلے اہداف میں کوہاٹ میں پاک فضائیہ کا سیٹ اپ اور پولیس ٹریننگ اسکول شامل تھے، جبکہ دہشت گرد تشکیل کے دیگر کارندے پہلے ہی سکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کےشہدا سےمتعلق توہین آمیز بیان پرڈی جی آئی ایس پی آر کا منہ توڑ جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق توہین آمیز اور نامناسب بیان…

1 hour ago

امریکہ کی روس پر نئی اقتصادی پابندیوں سے وقتی رعایت دینے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کے نفاذ سے عارضی چھوٹ دینے…

2 hours ago

ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ابراہیم عزیزی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قومی سلامتی کمیشن ایران ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ نے…

2 hours ago