اردو نیوز اپڈیٹس

بجٹ میں کیا سستا ہوگا اور کیا مہنگا؟

پاکستان نیوز پوائنٹ
آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا۔ بجٹ میں کئی اشیاء مہنگی اور کچھ سستی ہونے کی توقع ہے۔حکومت نے ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے نئی تجاویز بھی تیار کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 850 سی سی تک کی مقامی گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ 850 سی سی تک گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ بیکری مصنوعات، کھاد اور کیڑے مار ادویات پر بھی ٹیکس لگانے کی تجاویز ہیں۔ذرائع کے مطابق سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکسوں میں کمی کی تجویز ہے سگریٹ پر ہر سال ٹیکس بڑھانے کی پرانی روایت کو ختم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر سے متعلق اہم فیصلہ بھی متوقع ہے، پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز ہے۔ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے کمانے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، بیرون ملک سے فری لانسنگ یا سوشل میڈیا کے ذریعے آمدن حاصل کرنے والوں پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ سابقہ فاٹا ریجن کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی…

3 hours ago

کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…

3 hours ago

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات دو طرفہ تعاون خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی…

4 hours ago

اویس لغاری نے اربوں کے زرمبادلہ کی بچت کی نوید سنادی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…

4 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان…

4 hours ago

آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی جے ڈی وینس

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…

4 hours ago