اردو نیوز اپڈیٹس

برطانوی حکومت نے پاکستانی طلبہ اور ورکرز کیلئے ای ویزا کا اجراء کرتے ہوئے فزیکل ویزا اسٹیکر کی شرط ختم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانوی حکومت نے پاکستانی طلبہ اور ورکرز کیلئے ای ویزا کا اجراء کرتے ہوئے فزیکل ویزا اسٹیکر کی شرط ختم کر دی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ای ویزا آن لائن امیگریشن اسٹیٹس کا ثبوت ہو گا، برطانیہ جانے والے طلبا اور ملازمین کو پاسپورٹ پر آج سے ویزا اسٹیکر لگوانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ای ویزا برطانیہ کے جدید، محفوظ اور ڈیجیٹل امیگریشن نظام کا حصہ ہے، نئے ویزا سسٹم سے طلبہ اورملازمین کی شناخت اور ویزا اسٹیٹس ثابت کرنا آسان ہو گا۔ اس اقدام سے پاسپورٹ محفوظ رکھنے کا موقع بھی ملے گا اوروقت کی بچت ہو گی ، پالیسی سے اسٹوڈنٹ، ویزا ہولڈرز، بشمول 11 ماہ کی شارٹ ٹرم اسٹڈی والے مستفید ہونگے۔ اس کے علاوہ گلوبل ٹیلنٹ ویزا ہولڈرز، انٹرنیشنل اسپورٹس پرسن،اسکلڈ اورہیلتھ اینڈ کیئر ورکرز بھی مستفید ہونگے، امیگریشن اسٹیٹس یا شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، ڈی پینڈنٹ یا وزیٹر ویزا ہولڈرز کیلئے فزیکل اسٹیکر بدستور لازمی ہو گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ ثقافت اور تاریخی رشتوں پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیافری…

8 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید…

8 hours ago

پاکستان جنگ بندی کے عزم اور خطے میں پائیدار استحکام کے قیام کیلئے پُرعزم ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی…

8 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان…

8 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر فرد کی فلاح میری ترجیح ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر…

8 hours ago

چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پا گئے، چینی کی…

8 hours ago