برطانوی وزیر اعظم کی اسرائیل پر تنقید فلسطینی ریاست کیلئے بین الاقوامی حمایت کے مطابق عملی اقدامات اٹھانے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے اقوام متحدہ میں اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کیلئے بین الاقوامی حمایت کے مطابق عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں سمیت بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں اب بھی انتہائی ناکافی مقدار میں امداد پہنچ رہی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی توسیع کا عمل جاری ہے ، وہاں آباد کاروں کے تشدد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای ون نامی وسیع و عریض بستی کے منصوبے پر عمل درآمد ہوا تو مشرقی یروشلم مغربی کنارے سے کٹ جائے گا۔ یہ ’دو ریاستی حل‘ کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی ایک دانستہ کوشش ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے فلسطینی ریاست کے لیے بین الاقوامی حمایت کے مطابق عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فرانسیسی صدر میکرون غزہ ڈپلومیسی پر برس پڑے ۔فرانسیسی صدر نے عالمی رہنماؤں سے کہاکہ غزہ میں نام نہاد امن کے باوجود کوئی انسانی راہداری نہیں کھولی گئی ۔غزہ میں نام نہاد امن ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے ۔میکرون نے مغربی کنارے میں قابضین کے بڑھتے ہوئے تشدد پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ فلسطینی عوام کے وجود کے جائز حق کو ختم کر رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *