برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر دفاع سے ملاقات,دوطرفہ تعلقات کو مزید مربوط کرنے کی خواہش کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مربوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیاوزارت دفاع کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔علاوہ ازیں،ملاقات میں باہمی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *