اردو نیوز اپڈیٹس

برطانیہ کا ایران پر حملے کیلئے امریکا کو اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ نے امریکی فورسز کو ایران پر حملے کیلئے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے ممکنہ امریکی کارروائی کیلئے آر اے ایف فیئر فیلڈ اور ڈیاگو گارسیا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے خدشے کی بنیاد پر اجازت مسترد کی، امریکی صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے چگوس آئی لینڈز معاہدے پر اعتراض کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر ممکنہ حملے کیلئے ڈیاگو گارسیا اور آر اے ایف فیئر فیلڈ ضروری ہو سکتے ہیں، اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران برطانیہ اور اتحادی ممالک پر حملہ کر سکتا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے درمیان اس نئے تنازعے کے بعد واشنگٹن اور لندن کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِاعظم کی بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی…

2 hours ago

امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم شہباز شریف اور…

2 hours ago

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی…

2 hours ago

عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معیشت…

3 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے. سونے…

3 hours ago

ایران پر امریکی حملہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا روس کا سخت انتباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا کی جانب سے ایران پر…

3 hours ago