اردو نیوز اپڈیٹس

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اور سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو رہا کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اور سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو رہا کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کی گاڑی کو تھانے سے نکلتے دیکھا گیا جس میں اینڈریو ماؤنٹ بیٹن پچھلی نشست پر بیٹھے نظر آئے۔کمسنوں سے جنسی تعلق کےمجرم جیفری ایپسٹین کو خفیہ سرکاری دستاویز کی فراہمی کےشبہہ میں اینڈریو کو صبح گرفتار کیا گیا تھا،اینڈریوکو عام شخص کی طرح جیل میں رکھا گیا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراؤن پراسیکیوشن کے مطابق اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے تاہم اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کے معاملے میں عمر قید سزا کا امکان نہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو کو قانونی کارروائی یا جیل جانے کے لیے کوئی استثنیٰ حاصل نہیں۔ سابق شہزادے کی گرفتاری سے قبل بادشاہ یا بکنگھم پیلس کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر حالیہ دور میں گرفتار کیے گئے برطانیہ کے پہلے شاہی فرد ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِاعظم کی بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی…

2 hours ago

امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم شہباز شریف اور…

2 hours ago

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی…

3 hours ago

عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معیشت…

3 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے. سونے…

3 hours ago

ایران پر امریکی حملہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا روس کا سخت انتباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا کی جانب سے ایران پر…

3 hours ago