پاکستان نیوز پوائنٹ
دفتر خارجہ نے نارووال کے اڈا سراج میں مندر کے حوالے سے بھارتی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نارووال مندر پر بھارتی بیان کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے، بھارتی وزارت خارجہ نے بیان جھوٹا اور سیاسی مفاد کے لیے دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کے برعکس مندرکو 21 جولائی 2026 کو طوفانی بارش کے باعث نقصان پہنچا، مقامی انتظامیہ پہلے ہی سروے کرچکی ہے اور بحالی کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ سجاد حیدر خان نے کہا کہ یہ امر شرمناک ہے کہ بھارت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے اور سستی شعبدہ بازی کا سہارا لے رہا ہے، حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کرنے کی ایسی کوششیں بھارت میں اقلیتوں کے منظم استحصال اور ان کی عبادت گاہوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے حملوں کے انتہائی ناقص ریکارڈ سے توجہ نہیں ہٹا سکتیں۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا ہندوتوا نظریے کو اقلیتوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیے جانے سے بخوبی آگاہ ہے، اور اسے بھارتی قیادت کو مسلم، سکھ اور مسیحی برادریوں کے خلاف جاری ظلم و ستم پر جواب دہ ٹھہرانا چاہئے.
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوارسفیراولارا اوتونونےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اور مقامی سرمایہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے قلات میں فتنہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں طوفانی ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ شارجہ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم…