اردو نیوز اپڈیٹس

ملکی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پرعمل جاری ہے،ملکی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار اور معاشی ترقی کی طرف گامزن ہے،ملکی معیشت کے لیے نجی شعبے کی شمولیت ناگزیرہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس، توانائی اور پبلک فنانس اصلاحات سے معاشی بنیادیں مضبوط ہو رہی ہیں،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے فنڈز ضروری ہے،ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہواہے۔وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اورنجکاری کےذریعے سرمایہ کاری کافروغ ممکن ہے، ملکی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا۔خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجی کاری سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا،کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور معاشی ڈھانچے کی جدت کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پیز)کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کی جدید سازی ممکن ہے،بنیادی ڈھانچے اور انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی پی پی ماڈل کے تحت سڑکوں، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا،سرکاری وسائل پر بوجھ کم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کو شراکت دار بنا رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ملک بھر میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ممکن ہوگی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر اولارا اوتونو کی اہم ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوارسفیراولارا اوتونونےملاقات…

16 hours ago

بھارتی بیان بازی شرمناک نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے نارووال کے اڈا سراج میں مندر کے حوالے سے…

16 hours ago

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے قلات میں فتنہ…

16 hours ago

قلات میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن فتنہ الہندوستان کے 12دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن…

16 hours ago

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 100 سالہ طوفان بڑے پیمانے پر تباہی

پاکستان نیوز پوائنٹ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں طوفانی ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش نے…

16 hours ago

شارجہ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم مقرر

پاکستان نیوز پوائنٹ شارجہ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم…

16 hours ago