پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارتی افواج کی 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بزدلانہ جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے دو مزید جوان دورانِ علاج شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے، جب کہ 78 جوان فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے اشتعال انگیزی کے دوران علاقے کی خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا. تاہم پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور دفاع وطن میں مثالی بہادری کا مظاہرہ کیا۔شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز شامل ہیں، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ دونوں جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر کے غیر متزلزل حب الوطنی اور بہادری کی نئی مثال قائم کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج اور قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ…