اردو نیوز اپڈیٹس

بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرہ ہے اسحٰق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کوکئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کاسامنا ہے. مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) میں مقبوضہ جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ شمیری عوام کو کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کاسامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور کشمیر اور فلسطین کے عوام بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے. مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اور پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے پر بغیر تحقیقات کیے پاکستان پر الزام لگایا، جبکہ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔انہوں نےکہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بجائے جارحیت کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے شہید ہوئے۔نائب وزیراعظم نےکہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کیا اور بھارت کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔انہوں نےکہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے. بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

18 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

18 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

19 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

19 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

19 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

19 hours ago