اردو نیوز اپڈیٹس

بیواؤں کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا اور حق دینا ہماری ذمہ داری ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیواؤں کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا اور حق دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے بیوہ خواتین کو مکمل عزت، وقار اور حقوق دیے ہیں، اور معاشرے پر فرض ہے کہ وہ ان خواتین کو تنہا نہ چھوڑے انہوں نے کہا کہ کشمیر، غزہ اور ایران جیسے خطوں میں جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کے لیے ایک سوال بن چکی ہیں جن کے درد کا مداوا صرف الفاظ سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومتِ پنجاب ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت بیوہ خواتین اور سنگل مدرز کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ وہ باوقار زندگی گزار سکیں۔ ان کے بچوں کو ’’ہونہار اسکالرشپ‘‘ پروگرام میں بھی ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ ان کی تعلیم کا سفر متاثر نہ ہو انہوں نے کہا کہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیوہ خواتین کی ہر ممکن معاونت کو یقینی بنائیں۔ میرا عزم ہے کہ پنجاب کی کوئی بیوہ خود کو اکیلا نہ سمجھے بلکہ ریاست کو ہر وقت اپنے ساتھ کھڑا پائے

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

24 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

24 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

24 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

24 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

24 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

24 hours ago