پاکستان نیوز پوائنٹ
چین نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے والی 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کردیں۔ چین کی پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کردیے گئے، ان کا چین میں داخلہ بھی بند کردیا گیا، چینی حکام نے مقامی تنظیموں اور کاروباری شخصیات کو پابندی کی زد میں آنے والے افراد کے ساتھ کام نہ کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین امریکا تعلقات میں پہلی سرخ لکیر تائیوان ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔ چینی وزارت خارجہ نے خبر دار کیا کہ تائیوان کے معاملے پر کسی بھی اشتعال انگیزا قدام کا چین سخت جواب دے گا، وزارت خارجہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ امریکا اسلحہ فراہم کرنے کی خطرناک کوششیں بند کرے۔ چینی اقدام گزشتہ ہفتے تائیوان کو 11 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے امریکی اعلان کے بعد سامنے آیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…