پاکستان نیوز پوائنٹ
ریلوے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی 38 لاکھ روپے کی ملنے والی رقم بحفاظت واپس کر دی۔مسافر محسن مشتاق، پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ سفر کر رہا تھا، مسافر ریلوے سٹیشن حیدرآباد پہنچنے پر کسی ذاتی کام کی غرض سے اتر گیا، اسی دوران ٹرین روانہ ہو گئی اور مسافر کا سامان، جس میں تقریباً 38 لاکھ روپے نقدی موجود تھی، ٹرین میں رہ گیا۔دورانِ ڈیوٹی کانسٹیبل راؤ شریف کو بیگ رواں ٹرین میں ملا جسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا، اسی اثناء میں مسافر محسن مشتاق تھانہ پہنچا اور اپنے سامان کے متعلق اطلاع دی، مسافر کو آگاہ کیا گیا کہ اس کا بیگ ریلوے پولیس کو مل چکا ہے۔مسافر پیچھے سے قراقرم ایکسپریس کے ذریعے روہڑی پہنچا، روہڑی ہیلپ سینٹر پر سب انسپکٹر کی موجودگی میں مسافر نے اپنے سامان کی شناخت کی، پولیس نے بیگ سے تقریباً 38 لاکھ روپے مکمل گنتی اور تصدیق کے بعد مسافر کے حوالے کر دیے۔مسافر نے ریلوے پولیس کی ایمانداری اور پیشہ ورانہ کردار کو سراہتے ہوئے تشکر کا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…