اردو نیوز اپڈیٹس

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا گورنر کے پی

پاکستان نیوز پوائنٹ
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے، صوبے کے معاملات کو احسن انداز میں چلانا ہماری ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال، دہشتگردی کے خاتمے، سکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کے پی میں امن وامان کی بحالی کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، صوبے کے لوگ امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، ہمیں اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، پولیس اور سی ٹی ڈی کی ڈیمانڈ پوری کر دی گئی ہیں، ہم ڈویلپمنٹ پر قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمارے اقدامات واضح نظر آئیں گے۔فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، امن ہوگا تو وسائل اور مواقع بروئے کار لائے جا سکیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…

1 hour ago

کوئٹہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

1 hour ago

پی ٹی آئی نے ضد اور انا کو ترجیح دے کر اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…

1 hour ago

پشاور میں دفعہ 144 نافذ کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…

1 hour ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…

1 hour ago

ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے بحر ٹرمپ رکھنے کی تجویز دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے بحر الکاہل یا بحر اقیانوس میں سے کسی…

1 hour ago