اردو نیوز اپڈیٹس

ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی اخبار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیل کو ترکیے کے ساتھ بے مقصد جنگ میں دھکیلنے کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔اسرائیلی اخبار ہارٹز نے شام میں ایئربیس پر حملے کے فیصلے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے اسرائیل ترکیے کے ساتھ بے مقصد جنگ میں پھنس سکتا ہے۔اخبار نے لکھا ایسا لگ رہا تھا الیکشن سے قبل نیتن یاہو غزہ یا لبنان میں جنگ چھیڑیں گے یا مغربی کنارے میں کشیدگی بڑھائیں گے تو انہوں نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے شام میں ترکیے کے ساتھ ایک نیا محاذ کھولنے کا فیصلہ کر لیا، اس سے قبل گزشتہ مہینوں میں اسرائیل کی جانب سے ترکیے کے خلاف بیان بازی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اخبار نے نیتن یاہو کے اس دعوے کا حوالہ بھی دیا کہ یہ حملہ مبینہ طور پر خطے میں ترکیے کی موجودگی کو بڑھانے کی کوششوں کو روکنے کیلئے کیا گیا تھا، تاہم ترکیے اور امریکا دونوں نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو الیکشن میں فائدہ حاصل کرنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

1 hour ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

1 hour ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

1 hour ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

1 hour ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

1 hour ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

1 hour ago