پاکستان نیوز پوائنٹ
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ کے دوران ملک میں انتخابات کرانا یوکرین کو تباہ کر دے گا کیونکہ اس سے عوام میں تقسیم پیدا ہوگی۔سابق وزیر دفاع کی طرف سے الیکشن کروانے کے سوال پر زیلنسکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے ہم ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تو اس طرح کی جنگ کے دوران انتخابات کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین کے اتحادی انتخابات کیلئے مؤثر سکیورٹی کی ضمانت فراہم کریں تو جنگ کے دوران انتخابات ممکن ہو سکتے ہیں تاہم اب تک کسی ملک نے ایسا منصوبہ پیش نہیں کیا، اس وقت انتخابات ریاست کیلئے سونامی کی مانند ہیں۔یوکرینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میری حکمت عملی جنگ کے خاتمے کی جانب جانا اور یوکرین کی آزادی و خودمختاری کو برقرار رکھنا ہے۔واضح رہے کہ یوکرینی قانون کے تحت جنگ کے دوران انتخابات کروانے پر پابندی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…
پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…