اردو نیوز اپڈیٹس

تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے کمبوڈیا کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تازہ سرحدی جھڑپوں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے کمبوڈیا کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تازہ سرحدی جھڑپوں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے شاہی فرمان پڑھتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 3 ماہ قبل جب سے اقتدار سنبھالا تو اس وقت سے ہی ان کی اقلیتی حکومت کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں سمیت مختلف مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔تھائی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا حل سیاسی طاقت کو عوام کے سپرد کرنے میں ہے۔یاد رہے کہ انوتن چرن وراکل نے جب سمتبر 2025 میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ میں جنوری 2026 کے آخر تک پارلیمنٹ تحلیل کردوں گا۔تاہم گزشتہ ماہ آنے والے بدترین سیلاب اور کمبوڈیا کے ساتھ تازہ ترین جھڑپوں کے باعث تھائی وزیراعظم اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا تھا اور انوتن چرن وراکل کے سر پر تحریک عدم اعتماد کی تلوار لٹک رہی تھی۔انوتن چرن وراکل سے قبل تھائی وزیراعظم پائیتونترانگ شیناوترے کو اخلاقیات کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا، شیناوترے کو کمبوڈیا کے سابق لیڈر ہون سونگ کو انکل کہتے سنا گیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

حکومت کا پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ…

20 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے لبنانی ہم منصب کی ملاقات انٹیلیجنس شیئرنگ پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار وزارتِ داخلہ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر…

20 hours ago

سستا پیٹرول شزہ فاطمہ کا پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے سلسلے میں…

21 hours ago

گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال…

21 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج لاہور میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج شام 5 بجے دوبارہ سٹریٹ موومنٹ…

21 hours ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی…

21 hours ago