پاکستان نیوز پوائنٹ
راولپنڈی اور اسلام اباد بڑی تباہی سے بچ گیا جب کہ راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ائی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، گرفتار دہشت گرد حمزہ اور رومان راولپنڈی اور اسلام اباد میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے، دہشت گردوں سے دستی بم ۔ بھاری مقدار میں بارودی مواد ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائر اور دیگر سامان برآمد ہوا.سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ چند ماہ قبل تھانہ ائی نائن پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ بھی انہوں نے کیا تھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ…