پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر ماہ نورکی جان بچانے والے وارڈ بوائےعبدالرزاق کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق عبدالرزاق ترکئی نے تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ کے دوران جان خطرے میں ڈال کر فوری مدد کی، بہادر اور فرض شناس افراد قوم کا فخر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق ترکئی کی جرات کو قومی سطح پر سراہا جائے گا، عبدالرزاق ترکئی کی بروقت کارروائی نے انسان دوستی اورپیشہ وارانہ ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ اورا نسانی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے عبدالرزاق کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا تھا جس وہ شدید متاثر ہوئیں۔متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر بہتر سہولیات اور علاج کیلئے ائیر ایمبولینس سے کراچی منتقل کیا گیا۔
