پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں واقع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جب کہ بلوچستان کے ضلع خاران میں بھی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ’انگوراڈہ‘ کے مقام پر واقع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان نے بلااشتعال فائرنگ کی. جس کے جواب میں پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جب کہ اس کارروائی میں متعدد افغان طالبان کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیںدوسری جانب بلوچستان کے ضلع خاران میں بھی دہشت گرد تنظیم ’فتنۃ الہندوستان‘ کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خاران کے علاقے البت میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی.تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جب کہ اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پچھلے چند دنوں کے دوران پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی متعدد کوشش ناکام بنائی گئی ہیں ۔11 اکتوبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی. آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 12خوارج ہلاک ہوگئے. خوارج کی دراندازی میں معاونت کیلئے افغان طالبان کی چوکیوں سے بھی فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان شہید ہوئے۔25 ستمبر کو سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاک افغان سرحد پر چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی .جس کا پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت، مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو کواڈ کاپٹرز اور مارٹر فائر سے نشانہ بنایا گیا .جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔
