پاکستان نیوز پوائنٹ
جنوبی کوریا نے اپنے تمام تقریباً 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو پبلک براڈ بینڈ اور تعلیم کی طرز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مفت اور لامحدود سہولیات فراہم کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔حکومتی منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو جدید اے آئی چیٹ بوٹس تک آسان اور مفت رسائی فراہم کرنا ہے، تاکہ شہری صحت، مالیات اور روزمرہ زندگی سے متعلق مختلف معاملات حل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھا سکیں۔اس اقدام کے ذریعے جنوبی کوریا مصنوعی ذہانت کو ایک لازمی عوامی ضرورت کے طور پر تسلیم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے کی جانب بڑھ رہا ہے۔جنوبی کوریا کی سائنس اور آئی سی ٹی کی وزارت نے جمعے کو اعلان کیا کہ ’اے آئی فار ایوری ون‘ منصوبے کے لیے بولی دینے والی 6 کمپنیوں میں سے 3 سنڈیکیٹس کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔حکومت ملک بھر کے مقامی اے آئی ایکو سسٹم کو وسعت دینے کے لیے ان تینوں گروپس کو مجموعی طور پر 512 نوڈیا بی 200 گرافکس پروسیسنگ یونٹس (GPUs) فراہم کرے گی۔حکومت نے 2027 سے اس ملک گیر سروس کے تمام اخراجات خود برداشت کرنے کا جامع منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔وزارت کے مطابق ستمبر تک منتخب گروپس کے ساتھ باقاعدہ معاہدے طے پانے کی توقع ہے، جس کے بعد سروس کا بیٹا ورژن لانچ کیا جائے گا اور سال کے اختتام تک اسے مکمل طور پر عوام کے لیے فعال کردیا جائے گا
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے یومِ فتح کے موقع پر ترک…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد پولیس میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دے دی۔عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ…