اردو نیوز اپڈیٹس

جاپانی وزیر اعظم کاکروچ کے مرنے پر اداس ہو گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ میں نظر آنے والے کاکروچ سے متعلق دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسے ختم کیے جانے کے بعد انہیں کچھ اداسی اور تنہائی محسوس ہوئی۔جاپانی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے بارے میں طویل عرصے سے یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ وہاں بھوت موجود ہیں جس کی وجہ 1900 کی دہائی میں وہاں پیش آنے والے پُرتشدد واقعات کو قرار دیا جاتا ہے۔جاپانی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی سرکاری رہائش گاہ اور وہاں سے کام کرنے سے متعلق تفصیلی پوسٹس شیئر کیں جن میں انہوں نے ایک سوال کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اب تک وہاں کوئی بھوت نظر نہیں آیا البتہ کاکروچ ضرور دکھائی دیا ہے۔سانائے تاکائچی کے مطابق ایک مرتبہ سرکاری رہائش گاہ میں کاکروچ دیکھ کر ان کی چیخ نکل گئی تھی لیکن وہ اسے خود مار نہیں سکیں کیونکہ ان کے ذہن میں دوبارہ جنم لینے کا خیال آگیا تھا۔وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے امید کی تھی کہ کاکروچ خود ہی وہاں سے چلا جائے گا لیکن جب انہوں نے اپنے معاونین کو اس بارے میں بتایا تو عملے نے اسے غیر صحت بخش قرار دیتے ہوئے کیڑے مار دوا کا انتظام کر دیا اور اس کے بعد انہیں رہائش گاہ میں دوبارہ کوئی کاکروچ نظر نہیں آیا۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر سکون تو ملا لیکن ساتھ ہی کچھ اداسی اور تنہائی بھی محسوس ہوئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دل کا رشتہ ہے وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یوم فتح پر مبارک باد

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے یومِ فتح کے موقع پر ترک…

6 hours ago

پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا…

6 hours ago

محسن نقوی کی محنت رنگ لے آئی اسلام آباد لندن ماسکو ٹورنٹو سے زیادہ محفوظ شہر بن گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد پولیس میں…

6 hours ago

پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا…

6 hours ago

اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دے دی۔عرب…

7 hours ago

ہرمز سے تیل اور جنگی اخراجات کا تنازع ایران نے امریکا کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ…

7 hours ago