اردو نیوز اپڈیٹس

جنگ نہیں چاہتے لیکن حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیں گے ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو آگاہ کیا ہے کہ اگر اسے کسی قسم کی فوجی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو خطے میں موجود مخالف قوت کے اڈوں، تنصیبات اور اثاثوں کو جائز اہداف تصور کیا جائے گا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کے مستقل مشن نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کو ارسال کردہ خط میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بیان بازی حقیقی فوجی جارحیت کے خطرے کا اشارہ دیتی ہے۔خط میں مزید کہا گیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر ایران پر فوجی جارحیت مسلط کی گئی تو وہ فیصلہ کن جواب دے گا۔رپورٹ کے مطابق خط میں امریکی صدر کی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ بھی دیا گیا. جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا کو ڈیگو گارشیا اور آر اے ایف فیئر فورڈ کے ایئر فیلڈز استعمال کرنا پڑ سکتے ہیں. تاکہ ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ صورتحال کا نوٹس لے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔خیال رہے واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ایران امن کے راستے پر آئے اور خطے میں استحکام کے لیے ایٹمی ہتھیار نہ رکھے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تقریباً 10 دن میں ایران کے بارے میں صورت حال معلوم ہو جائے گی اور امریکی حکومت کو ایران کے ساتھ کچھ ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے. ایران کے لیے اب وقت آ گیا ہے کہ وہ امن کے راستے پر چلے اور معاہدہ کرے، ورنہ نتائج سنگین ہوں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِاعظم کی بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی…

1 hour ago

امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم شہباز شریف اور…

1 hour ago

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی…

2 hours ago

عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معیشت…

2 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے. سونے…

2 hours ago

ایران پر امریکی حملہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا روس کا سخت انتباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا کی جانب سے ایران پر…

2 hours ago