اردو نیوز اپڈیٹس

جولائی تا ستمبر عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول

پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت نے جولائی سے ستمبر کے دوران عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول کر لی۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال لیوی کی مد میں 371 ارب موصول ہوئے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 261 ارب اکٹھے ہوئے تھے، گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریبا 42.12 فیصد زیادہ پٹرولیم لیوی وصولی کی۔دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف شرط کے مطابق 1.6 فیصد بلحاظ جی ڈی پی بجٹ سرپلس رہا، پہلی سہ ماہی کے دوران پرائمری بیلنس بلحاظ جی ڈی پی 2.7 فیصد ریکارڈ ہوا، قرضوں کیلئے سود ادائیگیوں پر 1 ہزار 377 ارب اور دفاع پر 447 ارب خرچ کیے۔جولائی سے ستمبر کے دوران حکومتی آمدن 6 ہزار 2 سو ارب اور اخراجات 4 ہزار 80 ارب روپے رہے، اس عرصے میں 2 ہزار 119 ارب روپے کا قرضہ لیا گیا، مرکزی بینک کا منافع 2 ہزار 428 ارب روپے رہا۔دستاویز کے مطابق جولائی تا ستمبر کاربن لیوی کی مد میں 10 ارب اور ای وی ایڈاپشن لیوی کی مد میں 3 ارب جمع کیے گئے، پنشنز کی مد میں 249 ارب روپے کے اخراجات رہے، سول حکومتی اخراجات 161 ارب اور سبسڈیز کی مد میں 119 ارب روپے خرچ کیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ قرضوں پر سود ادائیگیوں کیلئے مقامی سطح پر 1 ہزار 176 ارب روپے خرچ کیے گئے، صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 1 ہزار 775 ارب روپے منتقل کیے گئے، پنجاب کو 882 ارب روپے، سندھ کو 441 ارب روپے منتقل کیے گئے۔دستاویز کے مطابق کے پی کو 287 ارب روپے اور بلوچستان کو 164 ارب روپے منتقل ہوئے، پہلی سہہ ماہی کے دوران چاروں صوبوں نے بجٹ سرپلس دیا، پنجاب نے 441 ارب روپے، سندھ نے 208 ارب روپے بجٹ سرپلس دیا، کے پی نے 77 ارب روپے، بلوچستان نے 53 ارب روپے کا بجٹ سرپلس دیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) ترمیمی…

8 hours ago

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں شیڈول بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے…

8 hours ago

حکومت نے عوامی معاہدے کے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد کرلیا وزیراعظم آزادکشمیر

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا آبی حیات کے فروغ کے لئے بڑا قدم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں آبی حیات…

8 hours ago

یوکرینی ڈرونز کا ہدف پیوٹن تھا روسی حکام نے شواہد اکٹھے کر لئے

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی حکام نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرونز کا ہدف صدر ولادیمیر…

8 hours ago

ایران کی جانب بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا ایرانی قیادت کا ٹرمپ کے بیان پرسخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں مظاہرین پر تشدد…

8 hours ago