اردو نیوز اپڈیٹس

جولائی میں مجموعی درآمدات میں نمایاں اضافہ تجارتی خسارہ بڑھنے کا خدشہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ہیماہ جولائی میں ملک کے تمام اہم شعبوں کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔درآمدات میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں جولائی میں مجموعی درآمدی حجم 5 ارب 86 کروڑ 58 لاکھ ڈالر تک پہنچ گی. جس سے تجارتی خسارہ بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق غذائی اجناس کی درآمدات میں سب سے زیادہ 44.90 فیصد کا اضافہ ہوا اور ایک ماہ میں اس مد پر 74 کروڑ 39 لاکھ ڈالر خرچ کیے گئے۔ اسی طرح مشینری کی درآمدات میں 29.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا حجم 92 کروڑ 75 لاکھ ڈالر سے زائد رہا۔رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ شعبے کی درآمدات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا جو 167.18 فیصد ریکارڈ کیا گیا. جس کے نتیجے میں اس کا حجم 30 کروڑ 71 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔ پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں بھی 6.42 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی میں اس شعبے پر ایک ارب 34 کروڑ 58 لاکھ ڈالر خرچ کیے گئے۔ٹیکسٹائل شعبے کی درآمدات میں بھی 21.13 فیصد اضافہ ہوا، جو 59 کروڑ 33 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔ زرعی شعبے کی درآمدات 9.13 فیصد اضافے کے ساتھ 89 کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ دھاتی شعبے میں 19.77 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا حجم 54 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رہا۔اعداد و شمار کے مطابق دیگر متفرق شعبوں کی درآمدات میں بھی 23.42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جن پر 11 کروڑ 33 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔ ماہرین کے مطابق درآمدات میں اس تیزی سے اضافے سے تجارتی خسارہ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

13 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

13 hours ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

13 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

13 hours ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

13 hours ago