پاکستان نیوز پوائنٹ
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں 5 سال کے لیے وحشیانہ کارروائیاں روک دی جاتی ہیں تو اسرائیل کے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس ایک ہی دفعہ قیدیوں کے تبادلے اور 5 سال کی جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ قبل ازیں فلسطینی تنظیم نے 17 اکتوبر کو جزوی جنگ بندی کی تجویز کی مخالفت کی تھی اور اسرائیل کی جانب سے 10 قیدیوں کے بدلے 45 روز کے لیے جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو جنگ شروع ہونے کے بعد حماس نے 251 اسرائیلیوں کو حراست میں لیا تھا جن میں سے درجنوں کو معاہدوں کے تحت رہا کیا گیا اور متعدد اسرائیلی حملوں میں مارے گئے .تاہم اس وقت حماس کی قید میں 58 اسرائیلی موجود ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے وزیراعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات مین افغان طالبان ریجیم نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان…