اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل ایران پر فوجی حملے کیلئے امریکا کو اکسا رہا ہے ترکیہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس بات کا مشاہدہ کر رہا ہے کہ اسرائیل، ایران پر فوجی حملہ کرنے کے لیے امریکا کو اکسا رہا ہے. تاہم ترکیہ خطے میں کسی نئی جنگ یا عدم استحکام کے حق میں نہیں ہے۔ترک وزیر خارجہ کے مطابق ایران میں امن اوراستحکام ترکیہ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات تمام پڑوسی ممالک تک پھیل سکتے ہیں۔انہوں نے ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع قابل تشویش ہے اورتمام فریقین کو تحمل اورذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ترک وزیر خارجہ نے زور دیا کہ علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات کا دوبارہ آغاز ناگزیر ہے اور سفارتی راستہ ہی پائیدارحل فراہم کرسکتا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکیہ ایران میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کی سخت مخالفت کرتا ہے اور خطے کے مسائل کو فوجی طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے امریکا اور ایران دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اورکشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ترک وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ امریکا ایران پر حملہ نہیں کرے گا .انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روزامریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے اس معاملے پر بات چیت ہوئی ہے اورایران کے حوالے سے امریکی حکام سے مزید رابطے بھی جاری رکھے جائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

16 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

16 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

16 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

16 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

16 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

16 hours ago