پاکستان نیوز پوائنٹ
حماس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ ختم کرے تو ہتھیار پھینک دیں گے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے فلسطینی سرزمین پر قابض صیہونی افواج کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ ہتھیارغزہ کا انتظام سنبھالنے والی فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کریں گے. ہتھیار قبضے اور جارحیت کی وجہ سے ہیں. سرحدوں کی نگرانی کیلئے اقوام متحدہ کی فوج کی تعیناتی قبول ہے۔
