پاکستان نیوز پوائنٹ
یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور خمیس مشیط میں فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم سعودی حکام نے حوثیوں کے تازہ دعووں کی تاحال تصدیق نہیں کی۔حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق گروپ نے شام کے وقت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل داغا، جبکہ یمن کی سرحد کے قریب واقع خمیس مشیط ایئر بیس کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے دونوں کارروائیوں کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ خمیس پر حملہ براہ راست دکھایا گیا۔ دوسری جانب سعودی اتحاد کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب داغے گئے میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔اتحادی فوج کے مطابق خمیس مشیط کی سمت داغے گئے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ہی روک لیے گئے جبکہ ریاض کی جانب آنے والے ایک میزائل کو بھی تباہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار حکام نے اس سے قبل خمیس مشیط میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا تاہم کچھ دیر بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔ حوثیوں کے حملوں میں کامیابی کے دعووں اور سعودی اتحاد کی جانب سے میزائل تباہ کرنے کے اعلانات کے درمیان صورت حال کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ سعودی حکام کی جانب سے تازہ دعوؤں پر باضابطہ ردعمل سامنے آنے کے بعد ہی حملوں کے اصل نتائج اور ممکنہ نقصانات سے متعلق صورت حال واضح ہوسکے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…