اردو نیوز اپڈیٹس

حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کا دفاع کریں گے مصری صدر کا اعلان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے درخواست کی تو مصر حوثی ملیشیا کے حملوں کے خلاف مملکت کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔خبر رساں ادارے کے مطابق السیسی نے ہفتے کو مصری ملٹری اکیڈمی کی تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو نقصان پہنچنے یا اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں مصر خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی ہدایت اور درخواست پر دفاعی تعاون کیا جاسکتا ہے، تاہم اس کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری ضروری ہوگی۔مصری سرکاری میڈیا کے مطابق صدر السیسی کی درخواست پر پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس اتوار کو طلب کیا گیا، جس میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے ممکنہ تعاون پر غور کیا جانا تھا۔مصر 2015 میں یمن میں سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد میں شامل ہوا تھا، تاہم اس کا کردار زیادہ تر بحیرہ احمر میں بحری راستوں کے تحفظ تک محدود رہا ہے۔ حوثی حملوں سے مصر کے معاشی مفادات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے مطابق 2023 میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملے شروع ہونے کے بعد سے نہر سوئز کو تقریباً 11 ارب ڈالر کی آمدنی کا نقصان ہوا ہے۔دوسری جانب ایران نے سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش دہرائی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ اس مسئلے کا پائیدار حل ایک جامع سیاسی عمل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو مشترکہ طور پر سلامتی کے لیے کام کرنا چاہیے۔سعودی عرب ایران پر حوثیوں کی حالیہ کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کا الزام عائد کرتا ہے، تاہم تہران اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کاافتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش اسکول کا…

1 hour ago

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے وزارت اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی…

1 hour ago

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ…

1 hour ago

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے…

1 hour ago

ایران کو جوہری معاہدہ یا تباہ کن جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب جلد کرنا ہو گا پیٹ ہیگسیتھ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے…

2 hours ago

ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران یمن…

2 hours ago