اردو نیوز اپڈیٹس

ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی، خفیہ معلومات، فوجی تربیت اور جنگی حکمت عملی سے متعلق رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران حوثیوں کو ڈرونز، میزائلوں، ریڈار اور دیگر فوجی سازوسامان کی فراہمی میں بھی معاونت کر رہا ہے۔اخبار نے سعودی عرب اور یمن میں حوثیوں کے مخالف اتحاد کی انٹیلی جنس سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار حوثی جنگجوؤں کے ساتھ اگلے محاذوں پر بھی موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حوثیوں کی جدید فوجی کارروائیوں اور حکمت عملی سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے تربیت اور تکنیکی معاونت حاصل رہی ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کی معاونت نے حوثیوں کی سعودی عرب کے خلاف زیادہ مؤثر اور جدید حملے کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اس تعاون سے ایران کو مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادی مسلح گروہوں کے ذریعے دباؤ بڑھانے کا موقع ملتا ہے، جو امریکا اور اس کے خلیجی اتحادیوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے ایران سے متعلق شعبے کے سابق سربراہ نے اخبار سے گفتگو میں کہا کہ ایران حوثیوں کی کامیابی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور دونوں کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ تعلق محض سرپرستی تک محدود نہیں بلکہ تزویراتی تعاون کی شکل اختیار کرچکا ہے۔تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حوثی تنظیم اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنے اور فیصلے خود کرنے پر زور دیتی ہے۔ تنظیم اپنے بعض ہتھیار خود تیار کرتی ہے اور اس کی ترجیحات میں یمن کے اندرونی معاملات بھی شامل ہیں۔ اخبار کے مطابق حوثی موسمِ گرما تک امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ سے الگ رہے تھے۔ایک دوسری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوثی اپنے ڈرونز اور میزائلوں کے لیے بعض پرزے چین سے بھی حاصل کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں میں تہران کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران یمن میں ہونے والی کارروائیوں میں اپنے کردار سے متعلق الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تنازع کے فریق درخواست کریں تو ایران یمن کے بحران کا پُرامن حل تلاش کرنے کے لیے ثالثی میں مدد دینے کو تیار ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کاافتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش اسکول کا…

1 hour ago

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے وزارت اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی…

1 hour ago

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ…

1 hour ago

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے…

1 hour ago

ایران کو جوہری معاہدہ یا تباہ کن جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب جلد کرنا ہو گا پیٹ ہیگسیتھ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے…

2 hours ago

حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کا دفاع کریں گے مصری صدر کا اعلان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب…

2 hours ago