اردو نیوز اپڈیٹس

حکومت نے عوامی معاہدے کے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد کرلیا وزیراعظم آزادکشمیر

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت نے عوامی معاہدے کے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد کرلیا، ہماری حکومت بننے کے بعد عوام کی مایوسی میں بے پناہ کمی آئی ہے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ یہ حکومت 11نومبر کو بنی تھی، سوا ماہ میں ریاست کے2ڈویژنز میں عوامی اجتماعات کیے، سیاسی نظام پر عوام کا اعتماد ایک بار پھر بحال ہوا۔فیصل ممتازراٹھور نے کہا کہ یہاں لوگ سڑکوں پر آئے اورمختلف تحریکوں نے جنم لیا، معاہدہ 4اکتوبر کو ہوا اورہماری حکومت 11نومبر کو بنی، ہماری حکومت بننے کے بعد عوام کی مایوسی میں بے پناہ کمی آئی ہے، حکومت 17 اکتوبر کو بنی، صرف سوا ماہ میں عوامی رابطہ بحال ہوا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرکے دو ڈویژنز میں بھرپور عوامی اجتماعات، عوامی رجحان نے سیاسی نظام پر اعتماد بڑھایا، عوام نے اس حکومت کی اونرشپ لی، عوامی ایکشن کمیٹی سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح تھی، تین ماہ کی مدت کے بجائے حکومت نے سوا ماہ میں بیشتر نکات پر عملدرآمد کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل سے ریاست میں سیاسی چہل پہل بحال ہوئی، پچھلی حکومت کے دو ڈھائی سال میں عوام اور حکومت کے درمیان فاصلہ بڑھا تھا، موجودہ حکومت نے عوام اور قیادت کے درمیان کنیکٹیوٹی بحال کی، جن سڑکوں پر سیاست دانوں کے لیے چلنا مشکل تھا، آج عوام نے استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں بڑے عوامی اجتماعات، عوام نے حکومت کا خیرمقدم کیا، حکومت نے عوامی مفاد کے فیصلوں میں تاخیر نہیں کی، پانچویں کابینہ اجلاس اور اسمبلی سیشن میں اہم عوامی فیصلے کیے گئے، حکومت کا مقصد کسی سے مقابلہ نہیں بلکہ عوامی مسائل کا حل ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ریاست میں اعتماد کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان پیپلز پارٹی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے، افراتفری اور انسانی جانوں کے ضیاع کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت نے عوامی معاہدے کے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد مکمل کیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) ترمیمی…

2 hours ago

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں شیڈول بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے…

2 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا آبی حیات کے فروغ کے لئے بڑا قدم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں آبی حیات…

2 hours ago

یوکرینی ڈرونز کا ہدف پیوٹن تھا روسی حکام نے شواہد اکٹھے کر لئے

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی حکام نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرونز کا ہدف صدر ولادیمیر…

2 hours ago

ایران کی جانب بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا ایرانی قیادت کا ٹرمپ کے بیان پرسخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں مظاہرین پر تشدد…

2 hours ago

ایران میں مظاہرین کی سکیورٹی فورسزسے جھڑپیں6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 6…

2 hours ago