اردو نیوز اپڈیٹس

خادمِ حرمین شریفین نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مملکت کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن اور انسداد دہشت گردی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری دورہ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی و عسکری تعاون، سٹریٹجک اشتراک اور بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی چیلنجز شامل تھے۔ اس ملاقات نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی ایک بار پھر توثیق کی۔خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مملکتِ سعودی عرب کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے بھی نوازا گیا۔یہ اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ممتاز عسکری خدمات اور قیادت، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون،ا سٹریٹجک ہم آہنگی اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے میں ان کے کلیدی کردار کے اعتراف کے طور پر دیا گیا، یہ اعزاز علاقائی امن و استحکام، خصوصا انسدادِ دہشت گردی اور سلامتی کے شعبوں میں مسلسل تعاون کے لیے ان کی خدمات کا بھی عکاس ہے۔سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورا سٹریٹجک وژن کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے عزم کی تعریف کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس اعزاز پر خادمِ حرمین شریفین اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط اور پائیدار تعلقات کی علامت قرار دیا، انہوں نے سعودی مملکت کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری کی بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری نے بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی…

11 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اِیرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ…

11 hours ago

بیرون ممالک جانے والوں کیلئے خوشخبری نائب وزیر اعظم کاکم لاگت میں قونصلر سہولیات دینے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قونصلر سروسز…

11 hours ago

معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے 2025 کو پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار

پاکستان نیوز پوائنٹ معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے 2025 کو پاک امریکا تعلقات میں…

11 hours ago

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے خلاف درخواستوں…

12 hours ago

ملک میں عالمی مارکیٹ کے زیر اثر سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں عالمی مارکیٹ کے زیر اثر سونے کی قیمت مزید بڑھ…

12 hours ago