اردو نیوز اپڈیٹس

خارجہ پالیسی پر بڑی وضاحت حماس بھارت اور عالمی دباؤ پر اسحاق ڈار کا مؤقف

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان حماس کو غیر مسلح کرنے نہیں جائے گا اور اس معاملے پر سول و ملٹری قیادت میں مکمل وضاحت اور اتفاق موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا کردار صرف قیامِ امن تک محدود ہوگا۔ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے برطانیہ کو ڈیمارش کیا جو ایک درست اور ضروری اقدام تھا، کیونکہ ہر ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو تشدد اور عدم استحکام کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں حالیہ چار روزہ تنازع کے دوران پاکستان کی عسکری اور سفارتی صلاحیتوں کا عملی امتحان ہوا اور پاکستانی افواج نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔ نائب وزیراعظم کے مطابق امریکا کے ساتھ پاکستان کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون مضبوط ہوا ہے، جس کے باعث پاکستان عالمی سطح پر سفارتی تنہائی سے نکل آیا ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو خطے میں پائیدار امن کے لیے بنیادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کے بغیر امن ممکن نہیں۔ اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے ساتھ تعلقات میں بہتری کو سال کی اہم سفارتی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات کے بعد دونوں ممالک کے روابط مزید مضبوط کیے جائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

15 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

15 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

15 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

15 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

15 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

15 hours ago