اردو نیوز اپڈیٹس

یورپ کے دروازے پاکستانیوں کیلئے کھل گئے اٹلی نے ہزار و ں نوکریوں کا کوٹہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزارتِ سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستانی محنت کشوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے، اٹلی نے پاکستان کیلئے نوکریوں میں مجموعی طور پر 10 ہزار 500 کا کوٹہ مختص کر دیا۔ترجمان کے مطابق اٹلی کی جانب سے پاکستان کو آئندہ تین سال کیلئے روزگار کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے جس کے تحت ہر سال 3 ہزار 500 پاکستانی سیزنل اور نان سیزنل بنیادوں پر اٹلی جا سکیں گے، 1500 پاکستانی سیزنل جبکہ 2 ہزار نان سیزنل کوٹہ کے تحت روزگار حاصل کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اٹلی سے پاکستان کے لیے نوکریوں کا کوٹہ مختص کرنے کی خصوصی درخواست کی تھی جسے قبول کر لیا گیا ہے، اٹلی کی جانب سے پاکستان کو شپ بریکنگ، ہاسپٹیلٹی، ہیلتھ کیئر اور زراعت کے شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، جہاں پاکستانی ہنرمند اور نیم ہنرمند ورکرز خدمات انجام دیں گے۔ترجمان کے مطابق ویلڈرز، ٹیکنیشنز، شیف، ویٹرز، ہاؤس کیپنگ سٹاف، نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشنز، فارمنگ اور کاشتکاری کے شعبوں میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع موجود ہیں، اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کے لیے نوکریوں میں باضابطہ کوٹہ الاٹ کیا ہے۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اس پیش رفت کو اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اٹلی کی جانب سے پاکستانی ورک فورس کے لیے روزگار کا کوٹہ مختص ہونا پوری قوم کے لیے خوش آئند خبر ہے، طویل محنت کے بعد اٹلی میں پاکستانی محنت کشوں کے لیے روزگار کے دروازے کھلنے جا رہے ہیں جو یورپی لیبر مارکیٹ میں پاکستان کے لیے نئے مواقعوں کی تلاش کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان اپنے محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے جبکہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جلد یورپ کے مزید ممالک بھی پاکستانی ورک فورس کے لیے اپنے دروازے کھولیں گے۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے مابین جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

15 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

15 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

15 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

15 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

15 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

15 hours ago