اردو نیوز اپڈیٹس

خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہونے لگا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹ سے درجنوں پروازیں منسوخ اور گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 42 پروازیں منسوخ اور 68 دو سے سات گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،سعودی عرب کی پروازیں منسوخ ہونے سے عمرہ زائرین کو سب سے زیادہ مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے مختلف ایئرپورٹ پر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازیں منسوخ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 13 پروازیں منسوخ، 12 تاخیر کا شکار ہوئیں، کراچی ایئرپورٹ سے 10 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 13 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہوئی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ملتان ایئر پورٹ سے 7 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

1 hour ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

2 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

2 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

2 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

2 hours ago