پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے اپنے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ طویل جنگ جاری رکھنے کیلئے ہمارے پاس اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے۔ ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ ایران کے پیداواری نظام میں اس وقت طویل جنگ جاری رکھنے کے لیے درکار اسلحہ تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ کے دوران اسلحے کی پیداوار جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں ڈھائی گنا بڑھ گئی، ایران نے پہلے ہی متبادل اور محفوظ پیداواری مقامات تیار کر رکھے تھے اور فوجی سازوسامان کی پیداوار ایک دن کے لیے بھی نہیں رکی۔ رضا طلائی نیک نے کہا کہ جنگ کے دوران تقریباً 9 ہزار کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر فوجی سازوسامان کی تیاری کی کوششوں میں حصہ لیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت دفاع کا عملہ میزائل داغنے والی ٹیموں، ڈرون یونٹس، بحری اور فضائی افواج کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ میدانِ جنگ سے حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کو بہتر بنایا جا سکے۔ ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی پہلی ترجیح اپنی فوجی ضروریات پوری کرنا ہوگی، تاہم ملک اضافی دفاعی مصنوعات برآمد کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں اور مستقبل میں برآمدات کے لیے اضافی پیداوار میں اضافہ کریں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…