پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے بہت محنت کی، خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا۔منگل کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے لندن اسٹاک مارکیٹ کا دورہ اور اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپننگ کی تقریب میں شرکت کی۔لندن اسٹاک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور سینیر حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 3 ارب ڈالرز کے یورو بانڈز لسٹنگ کی رونمائی بھی کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے بہت محنت کی ،میکرو اکنامک اشاریے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جاچکا ہوتا۔ خطے میں امن کے لیے پاکستان نے اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔وزیراعظم افس کے اعلامیے کے مطابق مارکیٹ اوپننگ تقریب میں وزیراعظم کی شرکت پاکستان اور لندن کے اہم مالیاتی اداروں کے درمیان بڑھتے روابط کا مظہر ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں لندن اسٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ اوپننگ کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف ختلف عالمی مالیاتی اداروں کے سینیئر ایگزیکٹوز سے ملاقاتوں کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو امریکا کی جانب سے پیش…