خواتین کے لیے اپنا روزگار پروگرام میرا خواب ہے مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےخواتین کے لیے ’ اپنا روزگار پروگرام‘ میرا خواب ہے۔وفاقی دارالحکومت میں او آئی سی کی خواتین کے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور مہمان نواز قوم کی دھرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتے ہیں، خواتین سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے واضح احکامات دیے ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانا کسی ایک طبقے نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی کا ضامن ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ’ اپنی چھت، اپنا گھر‘ سکیم سے شہری مستفید ہو رہے ہیں جب کہ خواتین کے لیے ’ اپنا روزگار پروگرام‘ ان کا ایک اہم خواب ہے جس کے ذریعے خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کہ حکومت خواتین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے آئی ٹی سکلز کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کو مسلم اُمہ کی پہلی خاتون وزیراعظم قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *