اردو نیوز اپڈیٹس

خیبرپختونخوا حکومت نے سوات اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کو تقسیم کرکے 2 نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا حکومت نے سوات اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کو تقسیم کرکے 2 نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے کمشنرز اور ڈی سیز کو مراسلے جاری کردیے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے سوات کو 2 حصوں بالائی اور زیریں سوات میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی سوات کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سوات کو تقسیم کرکے ضلع بالائی سوات اور ضلع زیریں بنانے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں کمشنر اور ڈی سی کو 3 دن کو اندر اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق بالائی سوات کے نام سے نیا ضلع قائم کیا جائے گا جبکہ موجودہ حصہ زیریں سوات کہلائے گا۔ دوسری جانب ڈیرہ اسمٰعیل خان میں بھی ایک نیا ضلع بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ڈیرہ اسمٰعیل خان کو 2 حصوں میں میں تقسیم کرکے نیا ضلع پہاڑ پور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. کمشنر اورڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان 3 دن کے اندر اندر رپورٹ جمع کروائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

22 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

22 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

22 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

22 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

22 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

22 hours ago