وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار دیے جا رہے ہیں اور اس دوران اہم فیصلہ متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پیدا صورت حال اور ممکنہ آئینی آپشنز پر غور کیا گیا۔پیر کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا. جس میں ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں سینئر حکومتی رہنماؤں اور وفاقی وزرا نے شرکت کی جب کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے پیدا ہونے والی صورت حال اور اس کے تناظر میں ممکنہ آپشنز کا جائزہ لیا گیا جب کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج سمیت دیگر آئینی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران صوبے کی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال سمیت امن و امان سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں اور اس دوران اہم فیصلہ متوقع ہے .تاہم اجلاس میں زیر غور آپشنز سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *