اردو نیوز اپڈیٹس

خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت نےآنےوالےلانگ مارچ کے ذریعے بدامنی پھیلانے کا منصوبہ بنا لیا۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ صوبائی حکومت کو قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے، لانگ مارچ میں ٹی ٹی پی کے عنصرسے تعاون کا منصوبہ ہے،15 جولائی 2024 کے بنوں واقعے کی طرزپربدامنی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بنوں واقعہ میں ٹی ٹی پی کے گل بہادرگروپ نے کینٹ پرخودکش حملہ کیا، 8 فوجی جوان شہید ہوئے،19 جولائی کے بنوں مظاہرے میں سیاسی وقوم پرست عناصر بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران فوجی یا پولیس تنصیبات کے قریب افراتفری پھیلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اورلانگ مارچ منتظمین کے لیے واضح وارننگ ہے، 9 مئی جیسی کسی بھی پرتشدد کارروائی کی کوشش کو سختی سے روکا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی جدوجہد اورمسلح بغاوت میں واضح فرق ہے،سیاسی جدوجہد کے پردے میں ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر مسلح بغاوت ملک کی سالمیت پرحملہ تصورہوگی،ریاست کے دفاع کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا صدر آصف علی زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر ڈاکٹر…

4 hours ago

عوام کی حمایت اور سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کوششوں سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ’’خوارج‘‘…

4 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعوکرلیاگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے وزیراعلیٰ…

4 hours ago

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت سے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ہونے والے پی ٹی…

4 hours ago

سکیورٹی فورسز کی پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں 11 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان…

4 hours ago

فرانس میں طلبہ کا احتجاج پولیس سے جھڑپیں 1,747 افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ فرانس میں تعلیمی معیار اور سکولوں کی صورتحال کے خلاف ہزاروں طلبہ…

4 hours ago