اردو نیوز اپڈیٹس

عوام کی حمایت اور سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کوششوں سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ’’خوارج‘‘ کے خلاف خفیہ معلومات پر مبنی کامیاب آپریشنز کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 11 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور آپریشنز کے دوران ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران5 خوارج کو ہلاک کیا۔ بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں ایک اور کارروائی کے دوران مزید 6 خوارج مارے گئے۔قوم کو سیکیورٹی فورسز کے ان بہادر جوانوں پر فخر ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی میں ان کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کو مضبوط بنانے میں عوامی حمایت ایک اہم عنصر ہے۔وزیرِ داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی حمایت اور سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کوششوں سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ ملک میں دہشت گرد عناصر کو شکست دینے اور تمام علاقوں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا صدر آصف علی زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر ڈاکٹر…

4 hours ago

خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت نےآنےوالےلانگ مارچ کے ذریعے…

4 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعوکرلیاگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے وزیراعلیٰ…

4 hours ago

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت سے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ہونے والے پی ٹی…

4 hours ago

سکیورٹی فورسز کی پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں 11 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان…

4 hours ago

فرانس میں طلبہ کا احتجاج پولیس سے جھڑپیں 1,747 افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ فرانس میں تعلیمی معیار اور سکولوں کی صورتحال کے خلاف ہزاروں طلبہ…

4 hours ago