اردو نیوز اپڈیٹس

دعاہے سال نو دنیا بھر کیلئے امن عافیت کا سال ثابت ہووزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے 2026ء نوجوانوں کا سال قرار دینے کا اعلان کیا اور2026ء میں عوام کی فلاح و بہبود، خوشحالی اور ترقی کے اہداف پورے کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سال نو کے آغاز پر اپنے پیغام پر مبارکباد دی اورملک و قوم کی خیر وعافیت کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ دعاہے کہ سال نو پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے امن اور عافیت کا سال ثابت ہو۔دعاہے اللہ تعالیٰ پاکستان بالخصوص پنجاب کے عوام کو خوشیوں سے ہمکنار کرے اور2026 پاکستان کے عوام کے لئے خوشحالی کا پیامبر ثابت ہو۔
انہوں نے کہا کہ دعاہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے ہر نوجوان کو بلندیوں کی راہ پر گامزن کرے۔ دعاہے کہ سال نو گزشتہ سال سے بھی بہترثابت ہو اور ہر سوخوشیاں پھیل جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الحمدللہ!2025 میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے نبھائے، نئے سال میں بھی خوشحالی و ترقی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔ 2025ء میں ایک لاکھ 20ہزار سے زائد گھر بنانے کا وعدہ پور اکیا۔ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے دوکروڑ سے زائد مریضوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ 2025 میں سیلاب متاثرین سے بحالی کے لئے مالی معاونت کا وعدہ بھی نبھایا۔ 2025 میں پنجاب کے نوجوانوں کولیپ ٹاپ بھی دیئے اور ہونہار سکالرشپ بھی ملے۔ پنجاب کے کاشتکاروں کو20ہزار ٹریکٹرز کے دوفیز تقریباً مکمل ہوگئے، مزید10ہزار ٹریکٹربھی دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 2026 میں عوام کو نواز شریف کینسر ہسپتال، سرگودھا کارڈیالوجی اور جناح کارڈیالوجی سمیت بہت سے تحفے پیش کریں گے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب میں 2024ء سے شروع ہونے والا ترقی اور خوشحالی کا سفر 2026ء میں تیز تر ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خدا کرے کہ نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت قومی ہم آہنگی کی نوید لے کر آئے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجزسے محفوظ نہیں…

8 hours ago

پوری قوم کو نیا سال مبارک ہوچیف جسٹس یحیی آفریدی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے نئے سال پر پیغام جاری کردیا…

8 hours ago

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی…

8 hours ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر قیدیوں جوہری تنصیبات اور سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر قیدیوں، جوہری…

8 hours ago

سال نو پر عوام کیلئے تحفہ حکومت کا پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم…

8 hours ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے…

8 hours ago