اردو نیوز اپڈیٹس

دوحا میں کل امن مذاکرات ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی تصدیق ایران نے تردید کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور سابق سینئیر مشیر جیرڈ کشنر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایرانی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں بتائی۔ انھوں نے بتایا کہ امریکی وفد دوحا روانہ ہو گا۔انھوں نے مزید بتایا کہ مفاہمتی یادداشت پر جاری بات چیت کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ ان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے ساتھ ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے جن میں مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گایاد رہے کہ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی سوشل میڈیا پر اعلان کرچکے ہیں کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات منگل کو دوحا میں ہوں گے۔تاہم ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں امریکی حکام کے ساتھ کسی بھی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔امریکا اور ایران کے متضاد بیانات کے باعث دوحہ میں ممکنہ مذاکرات کے انعقاد سے متعلق صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے، جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے آئندہ چند گھنٹوں میں مزید وضاحت سامنے آنے کا امکان ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

3 minutes ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

6 minutes ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

14 minutes ago

امریکا میں فائرنگ کے دو ہولناک واقعات حاملہ خاتون بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کی دو ریاستوں جارجیا اور پنسلوانیا میں چند گھنٹوں کے دوران…

17 minutes ago

سعودی ایئرپورٹ پر حملہ ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر…

20 minutes ago

سعودی عرب پر حملے فوری بند کیے جائیں امریکہ کا دوٹوک مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی…

21 minutes ago